کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ اور ملالہ یوسف ز ئی نے سیلاب سے متاثرہ بچوں کی تعلیم کے معاملات پر تبالہ خیال کیا ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اندازے کے مطابق 12 ہزار اسکولوں کی عمارتیں سیلاب کی نظر ہوگئی ہیں،20 لاکھ بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے ملالہ یوسفزئی کے تعلیم کے فروغ کے جذبے کو سراہا ۔ ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور شہزاد رائے بھی شریک تھے ۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان پہنچی ہیں ۔