ساہیوال: معمولی تلخ کلامی پر پولیس وردی میں ملبوس اہلکار نے نوجوان کو گولی مار دی، نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے نوجوان کو تین فائر مارے ، چہرے پر گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقتول کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی ہے ۔ اور وہ شیراں والی گلی کا رہائشی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول بہن کی شادی کا سامان خریدنے گیا تھا ۔وہاں کسی بات پر پولیس ملازم سے تلخ کلامی ہوئی جس پر پولیس اہلکار نے اشتعال میں آکر نوجوان پر فائرنگ کردی ۔ ورثاء نے پاکپتن چوک میں لاش رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔