عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ

04:54 PM, 12 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بھی منظوری دے دی  ۔  

تفصیلات کے مطابق   چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب کی وزارت داخلہ کا منصب خالی ہوا تھا۔ جس پر اب مشیر اطلاعات عمر سرفرازچیمہ کو مشیر داخلہ تعینات  کیاجائےگا ۔

 واضح رہے کہ اسلام آباد کے  پنجاب ہاؤس میں ہونے والے ایک  اجلاس میں کچھ رہنماؤں نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس حوالے سے  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں  کے تحفظات دور کروانے کی یقین  دہانی کروائی گئی تھی ۔   

مزیدخبریں