لاہور: آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا گیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم نومبر میں پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔ مہمان ٹیم 29 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی ۔
پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز چار ، چھ اور 9 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز بارہ ، 14 اور 16 نومبر کو ہوں گے ، تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ سیریز میں شامل تمام ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے ۔