نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین کے 4 علاقوں کو روس کے غیر قانونی الحاق کی قرارداد مسترد ہو گئی ۔ پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دیا ۔
نیویارک میں منعقدہ اقوام ِمتحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کی قرارداد پر خفیہ رائے شماری کے لیے روسی مطالبے کو مسترد کر دیا ۔ جس پر پاکستان نے ووٹ نہیں دیا ۔ بھارت نے روس کی خفیہ قرارداد کو مسترد نہیں کیا بلکہ روس کے حق میں ووٹ دے دیا ہے ۔
دوسری جانب ، اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر نے چار علاقوں کو روس میں شامل کرنے کے روس کے اقدام کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ قرارداد کے مسودے پر عوامی ووٹنگ کرائے ۔