لاہور: امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے اور آج بھی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی اور انٹر بینک میں 54 پیسے سستا ہونے کے بعد 217 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 217 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 117 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42 ہزار 38 پر آ گیا ہے۔