اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءمراد سعید کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پی ٹی آئی رہنماءمراد سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس دوران سابق وفاقی وزیر عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کر لی جبکہ اس سے قبل عدالت نے عدم پیروی پر مراد سعید کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔