جرمنی فٹ بال ورلڈکپ 2022ءکیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

جرمنی فٹ بال ورلڈکپ 2022ءکیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

سکوپیا: فٹ بال ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں جرمنی کی ٹیم نارتھ میسیڈونیا کو صفر کے مقابلے میں 4 سے شکست دے کر ورلڈکپ 2022ءکیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جو قطر میں کھیلا جائے گا۔ 
ورلڈ کپ کوالیفائر گروپ ’جے‘ میں جرمن ٹیم کا مقابلہ نارتھ میسیڈونیا سے ہوا اور پہلے ہال میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول نہ ہو سکا لیکن میچ کے دوسرے ہاف کے دوران جرمنی کے کھلاڑی ہیورٹس نے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جس کے بعد میچ کے 70 ویں اور 73 ویں منٹ میں فلورین ورٹز نے دو گول کر کے برتری کو 0-3 میں تبدیل کر دیا۔ 
میچ کے 83 ویں منٹ میں 21 سالہ اٹیکینگ میڈ فیلڈ جمال مسی نے چوتھا گول کیا اور اس کیساتھ ہی وہ جرمنی کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل گول کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

اس فتح کے بعد جرمنی گروپ ’جے‘ میں 21 پوائنٹس کے ساتھ ناصرف پہلی پوزیشن پر ہے بلکہ اس نے فٹ بال ورلڈکپ 2022ءکیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جو آئندہ برس قطر میں کھیلا جائےگا۔