ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری 

07:20 PM, 12 Oct, 2021

اسلام آباد: ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیرمین نیب تعینات کرنے کا  نوٹفیکیشن  جاری  کر دی  گیا،ظاہر شاہ اس سے قبل ڈاریکٹر جنرل نیب تعینات تھے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری کو لے کر جہاںحکومت اور اپوزیشن میں شو ر شرابا مچا ہوا ہے وہیں ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کے اعلان کیساتھ ہی نوٹیفیکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ۔

ظاہر شاہ کو تین سال کے لیے ڈپٹی چیئرمین  نیب تعینات کیا گیا ہے ،واضح رہے ڈپٹی چیئرمین نیب کا عہدہ حسین اصغر کے استعفی کے بعد خالی ہوا تھا۔

مزیدخبریں