سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے نئے رولز آگئے ،بھاری جرمانے 

06:57 PM, 12 Oct, 2021

اسلام آباد:بے لگام سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کیلئے حکومتی مشینری حرکت میںآگئی ،سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے نئے رولز سامنے آگئے جس کے بعد سوشل میڈیا فورمز 6 ماہ کے اندر اپنے مستقل دفاتر کھولنے کی بھی پابند ہوں گی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے نے نئے سوشل میڈیا رولز تیار کر لیے جس کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا ،وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے نئے رولز میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوالناس کی تجاویز شامل کی گئی ہیں،نئے سوشل میڈیا رولز کو "ریمول اینڈ بلاکنگ ان لاء فل آن لائن کنٹینٹ رولز 2021 رکھا گیا ہے،اس سے قبل جاری کردہ رولز کو سوشل میڈیا کمپنیوں نے چیلنج کردیا تھا۔

نئے رولز میں پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 37 اور سیکشن 51 کو ملایا گیا ہے،نئے سوشل میڈیا رولز میں رولز بنانے سے متعلق اتھارٹی کے لئے تمام رکاوٹوں کو ختم کردیا گیا ہے،نئے رولز میں نوٹس کے اجراء، کیسز اور کارروائی کی وضاحت کی گئی ہے،رولز لاگو ہونے پر تمام سوشل میڈیا کمپنیاں خود کو 3 ماہ میں پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر کروانے کی پابند ہوں گی۔

نئے رولز کے مطابق سوشل میڈیا فورمز 6 ماہ کے اندر اپنے مستقل دفاتر کھولنے کی پابند ہوں گی،تمام سوشل میڈیا فورمز پاکستان میں ایک کمپلائنس آفیسر اور گرینونس آفیسر مقرر کریں گی،دونوں افسران کی تقرری 3 ماہ میں عمل میں لائی جائے گی،گرینونس آفیسر شکایت کے اندراج کے 7 روز میں مسئلہ کا حل دینے کا پابند ہوگا،سوشل میڈیا کمپنیاں ان لائن شکایت کا میکنزم اور کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری کریں گی،رولز کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا کیمپوں کو بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

ذرائع وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے رولز کی خلاف ورزی کرنے پر سوشل میڈیا کمپنیوں کو 50 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا،سوشل میڈیا کمپنیاں مقامی قوانین کی پاسداری کی پابند ہوں گی،شکایات کا اندراج کا میکنزم اور فارم بھی رولز میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں