پا ک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارت میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کے چرچے 

05:10 PM, 12 Oct, 2021

لاہور :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پا ک بھارت ٹاکرے سے قبل دو پاکستانی کھلاڑیوں کے اس وقت بھارت میںخوب چرچے ہیں ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں محمد رضوان اور بابر اعظم کو بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خطرناک قرار دیدیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اس وقت بھارت میڈیا پر پاکستان کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان اور بابر اعظم کے خوب چرچے ہیں ،دونوں بلے بازوں کو ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں خطرناک جوڑی قرار دیا جا رہا ہے ،ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر کوہو گا ۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے اب تک ٹی ٹوئنٹی میں پہلی وکٹ کی شراکت کے طور پر 429 رنز بنائے ہیں ، 53.62 کی اوسط اور 9.36 فی اوور کے رن ریٹ سے یہ پاکستان کے لیے کھیلنے  والے تمام 46 جوڑوں کی سب سے زیادہ اوسط ہے ، اور کم از کم پانچ مرتبہ ایک ساتھ بیٹنگ کرنے والے جوڑوں میں سے سب سے زیادہ اسکورنگ ریٹ ہے۔

مزیدخبریں