اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے جن کی تقرری کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کر دیا جائے گا اور وہ آئندہ ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزراءنے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی جس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے جو آئندہ ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جبکہ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن کل تک جاری کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی تھیں اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیاتھا۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرری کا نوٹیفکیشن کئی روز بعد بھی جاری نہیں ہو سکا جس کے باعث یہ تاثر پیدا ہورہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ہی ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے، نوٹیفکیشن کل تک جاری ہونے کا امکان
03:15 PM, 12 Oct, 2021