لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، خاتون وکیل قتل  

02:32 PM, 12 Oct, 2021

لاہور: جوہر ٹائون میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کا نام عقیلہ سبحانی بتایا جا رہا ہے جو گاڑی میں لاہور کے علاقے جوہر ٹائون سے گزر رہی تھیں کہ اچانک موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ انھیں زخمی حالت میں فوری طور پر جناح ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تابپ نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کو سیل کرکے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے۔ پولیس حکم کا کہنا ہے کہ خاتون وکیل کے پیچھے کیا محرکات ہیں، اس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یہ واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا یا کسی دشمنی کا شاخسانہ تھا، ان پہلوئوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خاتون وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں