وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی گاڑی ای چالان نادہندہ نکلی

02:16 PM, 12 Oct, 2021

لاہور: سیف سٹی اتھارٹی نے 7 ای چالان جمع نہ کروانے کے باعث وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو بند کر دیا ۔

سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ، فیاض الحسن چوہان کی گاڑی ای چالان نادہندہ تھی جن پر 7 ای چالان واجب الاادا تھے ۔ مقررہ تاریخ پر چالان جمع نہ ہونے کی صورت میں صوبائی وزیر کی گاڑی کو پکڑا تھا ۔ سیف سٹی نے فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کو مزنگ چوک سے پکڑا تھا ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ، وزیر جیل خانہ جات پنجاب کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی تھی ۔ گاڑی پکڑے جانے پر فیاض الحسن چوہان برہم ہوگئے اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا ۔ بعد میں آئی جی کے احکامات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

موجودہ حکومت نے ٹریفک کے سسٹم کو بہتر کرنے کیلئے ای چالان کا نظام متعارف کروایا ہے جس کی گرفت سے اعلیٰ سرکاری اور سیاسی عہدیدار بھی نہیں بچ سکتے ۔

مزیدخبریں