لاہور: سردیوں میں ملک میں گیس کے بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کی بڑی وجہ پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کو گیس سپلائی کرنے والی عالمی کمپنیوں کی جانب سے کوئی مثبت رسپانس نہیں مل رہا ہے ۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر اور جنوری میں 8 ایل این جی کارگوز کی سپلائی کیلئے ایک بھی بولی نہیں لگائی گئی ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر سردیوں میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کا خدشہ بڑھنے کا قوی امکان ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ، پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری میں چار چار ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے 11 اکتوبر تک بولیاں طلب کیں تھیں ۔ لیکن سپلائی کیلئے کوئی بڈ موصول نہیں ہوئی ۔
اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کو کوئی بھی بولی موصول نہیں ہوئی ۔ حکام کے مطابق اس کی اہم وجہ دنیا بھر میں ایل این جی کی بڑھتی ہوئی طلب ہو سکتی ہے ۔