وزیر آباد: زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی، بدبخت باپ جوئے میں بیٹی ہار گیا، ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
روزنامہ نئی بات کے مطابق موضع وائیا نوالی کا رہائشی طارق محمود جوئے کی لت میں مبتلا ہے جس نے اپنی 22 بائیس سالہ بیٹی کائنات کو مبینہ طور پر 50 سالہ شخص امجد فاروق کے آگے جوئے میں ہار دیا اور اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کیلئے بیٹی کا نکاح بھی زنردستی اس کیساتھ کر دیا۔
ملزم امجد فاروق اور اس کے ساتھی خالد ولد عنایت علی، امتیاز ولد نذر محمد چیمہ لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے،
متاثرہ لڑکی کائنات کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی کو نکاح کی آڑ میں اغوا کیا گیا، امجد نے لڑکی کو بتایا کہ اسے جوئے میں جیتا ہے جبکہ احتجاج کرنے پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کے چہرے اور جسم پر زخموں کے بھی نشانات ہیں۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ شہناز کوثر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تاحال کوئی ملزم بھی گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔