پتوکی میں نجی فیکٹری کی بس کو حادثہ، خواتین سمیت 25 مسافر زخمی  

08:32 AM, 12 Oct, 2021

پتوکی: پتوکی میں ملتان روڈ پر نجی فیکٹری کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس میں سوار متعدد خواتین سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ بس ملازمین کو لے کر اوکاڑہ سے مانگا منڈی جا رہی تھی۔

صورتحال کے پیش نظر تحصیل ہیڈا کوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تمام ممکنہ طبی امداد دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم شدید زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔

ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے بس کو چلا رہا تھا، اسی اثنا میں بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی جبکہ فوری طور پر ریسکیو 1122 کو بھی اطلاع دی گئی۔

مزیدخبریں