ممبئی :معروف کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو گوگل کی پھرتیوں راشد خان کی بیوی بنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گوگل سر چ انجن کے الگورتھم میں خرابی کی وجہ سے ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو افغان لیگ سپنر راشد خان کی اہلیہ بنا ڈالا ،گوگل سر چ انجن میں جب کوئی راشد خان اور ان کی اہلیہ کو گوگل پر سرچ کرے تو گوگل ان کا نام اور پھر راشد خان کی کامیابیوں اور ان ٹیموں کا تعارف دیتا ہے جبکہ اہلیہ کے خانے میں انوشکا شرما کا نام آتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں گوگل کی اتنی بنیادی غلطی کی وجہ راشد خان کی 2018 میں ہونے والی ایک بات چیت قرار دیا جارہا ہے۔راشد خان نے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران شائقین کرکٹ اور پرستاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کی پسندیدہ اداکارائیں پریتی زنٹا اور انوشکا شرما ہی ہیں۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 20 سالہ افغان کرکٹر نے اب تک شادی نہیں کی، راشد خان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کو کرکٹ ورلڈکپ جتوا کر ہی شادی کریں گے۔