اب دنیا بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو سننا پسند نہیں کرتی:شاہ محمود قریشی 

06:38 PM, 12 Oct, 2020

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتہائی مکاری سے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو دہشتگردی سے جوڑ دیا تاکہ مظلوم کشمیریوں کو دہشگرد بتایا جا ئے ،وزارت خارجہ  نے اس جھوٹے بیانیہ کو رد کیا اورحقائق دنیا کےسامنے رکھے ،اب دنیا بھارت کے جھوٹے پرو پگینڈے کو سننا پسند نہیں کرتی ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  نئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے وزارت خارجہ میں اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویڑن قائم کی ہے جس کا مقصد بیانیہ تشکیل دینا اور اس سکی تشہیر کرنا شامل ہے،ہندوستان نے انتہائی مکاری سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑ دیا تاکہ مظلوم کشمیریوں کو دہشت گرد بتایا جائے ہم نے اس جھوٹے بیانیہ کو رد کیا اور حقائق دنیا کے سامنے رکھے، اب دنیا بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو سننا پسند نہیں کرتی،ہم انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ  آج ہم نے وزارت خارجہ میں آپ کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا سینٹر قائم کر دیا ہے،آج میڈیا نمائندگان کو بھی نئے چیلنجز کا سامنا ہے،آج بیانیہ کی حیثیت کلیدی  ہے ،وزارتِ خارجہ سے منسلک صحافیوں کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے کیونکہ آپ کو مصدقہ خبر دینا ہوتی ہے، وزارتِ خارجہ کے افسران نے آج کی صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے اور آئندہ کے منظرنامے کا سوچنا ہے اس لیے ان کی ذمہ داریاں مختلف ہیں ۔

انہوں نے کہا موثر بیانیے کی تشہیر کیلئے میڈیا کے ساتھ مضبوط ربط ناگزیر ہے ،یہاں احتیاط کے ساتھ ساتھ ہمیں جدید خطوط ہر خود کو استوار کرنا ہو گا ،آج ایک ٹویٹ کی بنیاد پر، پریس ریلیز اور ٹاک شوز کا انعقاد ہوتا ہے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی کی جدت کا زمانہ ہے ،ان نئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے وزارت خارجہ میں اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویڑن قائم کی ہے جس کا مقصد بیانیہ تشکیل دینا اور اس کی تشہیر کرنا شامل ہے .

شاہ محمود قریشی نے کہا ہندوستان نے انتہائی مکاری سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑ دیا تاکہ مظلوم کشمیریوں کو دہشت گرد بتایا جائے ہم نے اس جھوٹے بیانیہ کو رد کیا اور حقائق دنیا کے سامنے رکھے،ہم نے دنیا کو باور کروایا کہ ہم نہ صرف دہشت گردی کا نشانہ بنے بلکہ ہم نے اس عفریت کو شکست دی اب دنیا بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو سننا پسند نہیں کرتی ،آج پاکستان کو مسائل کی جڑ نہیں بلکہ مسائل کا حل سمجھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں