پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل پر جنوں ٗ بھوتوں کا قبضہ

06:10 PM, 12 Oct, 2020


نیو یارک: میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی ہے جس میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ نیو یارک میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا ملکیت روزویلٹ ہوٹل جنوں اور بھوتوں  کا مسکن بن چکا ہے ۔ یہ خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں  جب حکومت نے پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق ایک سیاحتی ویب سائٹ کا حوالہ دیکر میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل  کا کمرہ نمبر 1408 جنوں اور بھوتوں کا مسکن ہے۔ مگر جب آپ اس ویب سائٹ کا ریویو کرتے ہیں تو یہ اس ہوٹل میں قیام کرنے والے ایک مسافر کا ریویو ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2019 میں اپنے دوستوں کے ساتھ اس ہوٹل میں مقیم تھا جب اسے عجیب سا محسوس ہوتا۔ پھر واش روم کے پردے خود بخود حرکت کرنے لگے۔ہم نے اس کمرے میں دو دن قیام کیا اور یہ بات یقینی ہے کہ وہ ہوٹل آسیب زدہ ہے اور خاص طور پر کمرے میں  جنوں اور بھوتوں کا بسیرا ہے۔ 


سیاحتی ویب سائٹ پر اس تبصرے کے نیچے ہوٹل کی نمائندہ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی آسیب زدہ کہانیاں اکثر سننے میں آتی ہیں لیکن روزویلٹ ہوٹل کا ان سب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 


یاد رہے کہ حکومت پاکستان چند روز قبل یہ اعلان کر چکی ہے ہوٹل نقصان میں جا رہا ہے اس وجہ سے اس ہوٹل کو مستقل بنادوں پر بند کیا جا رہا ہے۔ جبکہ بااثر حلقے اس طرح کی خبروں کو ہوٹل فروخت کرنے کی ایک سازش قرار دے رہے ہیں

مزیدخبریں