لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مہنگائی پر 11 نوٹس لے چکے ہیں لیکن ان کے نوٹس کے باوجود مہنگائی بڑھ رہی ہے جبکہ گندم پہلے برآمد اور پھر درآمد کی گئی کیونکہ عمران خان کے دائیں، بائیں مافیا بیٹھے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے معاشی مشیر بیرون ملک بھاگ جائیں گے لیکن شہباز شریف کو احتساب نہیں بلکہ انتقام کیلئے گرفتار کیا گی۔ سی سی پی او پر کرپشن کےالزامات ہیں لیکن پھر بھی اسے عہدے پر لگا دیا گیا اور ان کی کارکردگی یہ ہے کہ ایک ماہ ہو گیا ملزم عابد کو گرفتار نہیں کر سکے۔ حمزہ شہباز ٹک پر پاپندی لگانے کے فیصلے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کیا ٹک ٹاک بند کر کے معیشت ٹھیک ہو جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال ہو گیا میرے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی اب عمران خان ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے کیونکہ آپ مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ڈھائی سال ہو گئےعوام کو ریلیف نہیں ملا جب ہماری حکومت تھی تو ہم نے ڈھائی سال میں 16، 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی تھی۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ سردی آئی نہیں اور گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے جبکہ ایک کھرب کا بی آر ٹی منصوبہ ابھی تک نہیں چل سکا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے اور نئے پاکستان کا خواب چکنا چور ہو گیا جبکہ یوم حساب آنے والا ہے۔ کہنے کو جمہوری حکومت ہے لیکن اپوزیشن کا گلا گھونٹ دیا اور ہمیں جیلوں کا کوئی خوف نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں زیادتی کیسزبڑھ رہےہیں لیکن حکومت کچھ کرنے عملی اقدامات کرنے کی بجائے متعدد آئی جیز پنجاب تبدیل کر چکی ہے۔ پی ڈی ایم کی تحریک پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے لیکن ہم اب پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ان کا احتساب ہو گا۔