ریپ کرنے والوں کو موت کی سزا 

ریپ کرنے والوں کو موت کی سزا 


ڈھاکا: بنگلا دیش کی حکومت نے ایک قانون پاس کیا ہے جس کے بعد اب ریپ کرنے والوں کیخلاف قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے اور ریپ کے مجرموں کو سزائے موت کی سزا دی جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں جنسی زیادتی اور ہراسانی کے مسلسل واقعات کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے جس کے بعد سرکاری حکام نے زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینے کا اعلان کیا ہے۔بنگلہ دیشی وزارت قانون نے اس سلسلے میں ایک پرپوزل کابینہ کے سامنے رکھا تھا جس میں کابینہ سے زیادتی کے واقعات سے متعلق قانون میں فوری ترمیم کی درخواست کی گئی تھی۔


بنگلہ دیشی حکومت نے آج زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو عمر قید کی بجائے سزائے موت دینے کا قانون پاس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس حوالے سے کوئی بھی اقدام وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی ہدایت کے مطابق لیا جائے گا۔گزشتہ ہفتے سے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا سمیت دیگر بڑے شہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے زیادتی کے واقعات پر سخت سزاں کیلئے شدید احتجاج کیا اور اس دوران بڑے احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔


احتجاجی مظاہروں میں شریک مظاہرین میں زیادہ تر تعداد طلبہ کی تھی جنہوں نے زیادتی کے مجرموں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہ دینے اور سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔بنگلادیش میں ہونے والے ان مظاہروں کی قیادت زیادہ تر خواتین کررہی ہیں جب کہ مظاہرے ایک ویڈیو کے منظر عام پر سامنے آنے کے بعد شروع ہوئے جس میں جنوبی ضلع نوکلی میں کئی افراد نے خاتون پر حملہ کیا اور انہیں بے لباس کرنے کی کوشش کی۔