’’آ جا چل شادی کروائیے‘‘،نیہا ککڑ نے دولہا ڈھونڈ لیا

02:32 PM, 12 Oct, 2020

ممبئی: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے دولہا ڈھونڈ لیا اور کہا کہ ’’آج چل شاد کروائیں‘‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین آئیڈل 12 کی جج اور بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر شہ سرخیوں میں ہیں۔


 حال ہی میں نیہا نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکائونٹ پر روہن پریت کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنے اور روہن پریت کے ساتھ رشتے کی تصدیق کی ہے۔ 


دونوں کے ریلیشن شپ کی تصدیق کرنے کے بعد سے ہی ان کی شادی کے چرچے بھی شروع ہو گئے ہیں۔ نیہا ککڑ کے مداح یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر وہ اور روہن پریت شادی کب کر رہے ہیں۔


اس درمیان گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنی کچھ تصویریں شیئرکی ہیں جس میں وہ پنک سوٹ میں نظر آ رہی ہیں۔


ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک ایسا کیپشن دیا ہے جسے لے کر لوگ اب یہ کہنے لگے ہیں کہ وہ جلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔ کئی لوگوں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اشاروں اشاروں میں نیہا ککڑ نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے۔


نیہا ککڑ نے کیپشن میں لکھا ہے ' آ جا چل شادی کروائیے لاک ڈائون وچ کٹ ہونے خرچے، یہ میری ڈائمنڈ کا چھلا گانے کی پسندیدہ لائن ہے۔ آپ کا کون سا ہے؟۔


نیہا ککڑ کی یہ تصویریں اب تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصویروں کو دیکھ کر ہر کوئی ان کی تعریف کررہا ہے۔


یاد رہے کہ  نیہا ککڑ نےسوشل میڈیا کے ذریعے ہی اداکار ہمانشو کوہلی کے ساتھ بریک ہونے کی خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

مزیدخبریں