لاہور:پاکستان کے سابق سپن بائولر ثقلین مشتاق نے اپنی اہلیہ پر ’’توپ ‘‘ تان لی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر اور دوسرا کے موجود ثقلین مشتاق کی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصویر وائرل ہوگئی ہے اور مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ انہی تبصروں میں بھی بھارتی انتہا پسندوں نے اپنی گھٹیا ذہینت کی عکاسی کرتےہوئے نفرت انگیز کمنٹ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک جگہ پر موجود ہیں اور وہاں پر رکھی ’’توپ‘‘ کے ساتھ کھڑے ہوکر اپنی اہلیہ کی طرف اسے تان کر تصویر بنارہے ہیں۔
تصویر کے ساتھ ثقلین مشتاق نے لکھا کہ ’’میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ اس تصویر پر مجھے آسانی سے 5000 ریٹویٹس 20000 لائکس اور 10000 تبصرے ملیں گے ‘‘۔
تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میاں بیوی کی اس محبت کو کافی سراہا جارہا ہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد اصغر نے بھی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ثقلین مشتاق کی ہنستی فیملی اور خوشگوار گھرانہ‘‘۔
ثقلین مشتاق کی تصویر پر ایک بھارتی انتہا پسند نے اپنی پست ذہنیت کا ثبوت دیتے ہوئے زہر افشانی کی اور کہا کہ ’’پاکستانی اور بموں سے ان کا جنون۔کبھی بھی محبت کی کہانی ختم نہیں ہوتی‘‘۔
جواب میں پاکستانی بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے اور ویسا ہی ہوا ایک پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ انتہاپسند بھارتی دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔محمد علی ٹوئٹر صارف نے جواب میں بھارتی کرکٹر دھونی کی 5سالہ بیٹی کو ملنے والی ریپ کی دھمکی کا سکرین شاٹ لگا کر کہا کہ ہندوتوا کی یہ سوچ ہےکہ وہ بچوں کو بھی نہیں چھوڑتے۔
یاد رہے کہ ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپن بائولر تھے جبکہ انہوں نے ’’دوسرا‘‘ بھی ایجاد کیا تھا۔