برطانیہ،کرونا کے باعث اسکول میں سالگرہ کا گیت گانے پر پابندی

برطانیہ،کرونا کے باعث اسکول میں سالگرہ کا گیت گانے پر پابندی

لندن :برطانیہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اسکول جانے والے بچوں پر انوکھی پابندی عائد کردی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ کلاس میں سالگرہ پر گایا جانے والے مشہورِ زمانہ گیت ہیپی برتھ ڈے اب نہیں گائیں گے۔

بتایا گیا کہ اس پابندی کی وجہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ہیں، اگر کلاس میں کوئی متاثرہ بچہ ہوا اور اس نے گانا گنگنایا تو وائرس پھیل سکتا ہے جس سے دوسرے بچے بھی متاثر ہوں گے۔

برطانیہ کے مختلف اسکولز کی انتظامیہ نے والدین کو پابند کیا ہے کہ وہ سالگرہ کے کیک بھیجنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بھی کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اسکول کی جانب سے عائد ہونے والی پابندیوں کے بعد والدین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔