کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں پاکستانی ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر گزشتہ ماہ ستمبر میں مسلسل چوتھے ماہ دو ارب ڈالر سے زائد رہیں اور گزشتہ برس اسی ماہ کے مقابلے میں رواں سال اضافہ 31.2 فیصد سے زائد رہا تھا۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دو ارب ڈالر سے زائد رقوم وطن بھیجی۔ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.351 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق دو اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس محفوظ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.154 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
1/3 In September, workers’ remittances continued their strong performance, remaining above $2 billion for the fourth consecutive month. They increased to $2.3 billion, 31.2% higher than last September, and 9% higher than in August. Details: https://t.co/sRqu5YvB0f
— SBP (@StateBank_Pak) October 12, 2020
گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.359 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح دو اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پر بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے محفوظ ذخائر کا حجم 7.196 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے محفوظ ذخائر کا حجم 7.175 ارب ڈالر رہا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وبا کے باوجود ہماری معیشت کیلئے مزید خوشخبری ہے کہ ستمبر 2020ء میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2.3 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچیں جو گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد جبکہ اگست 2020ء سے 9 فیصد زیادہ ہیں، الحمدللہ۔ یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہے کہ یہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔
3/3This sustained strong growth in remittances is driven by continued efforts under #Pakistan Remittances Initiative #PRI to formalize remittances,improvements in Pak’s FX market structure&gradual re-opening of businesses in major host destinations such as Middle East, Europe &US
— SBP (@StateBank_Pak) October 12, 2020