معروف مارننگ شو اینکر جگن کاظم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

معروف مارننگ شو اینکر جگن کاظم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

لاہور: پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ اور ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی خوشی مداحوں کیساتھ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اس بارے میں پوسٹ کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim) on

جگن کاظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لگائی گئی اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ ایک ماں بن گئی ہیں اور ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سیدہ نور بانو نقوی رکھا ہے۔ اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim) on

جگن کاظم نے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جلد ایک بیٹی کی ماں بننے والی ہیں۔ اس سے قبل جگن کاظم کے دو بیٹے ہیں، ان کے بڑے بیٹے کا نام حمزہ اور چھوٹے بیٹے کا نام حسن ہے۔ خیال رہے کہ جگن کاظم کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کا بڑا بیٹا حمزہ ان کے پہلے شوہر کی نشانی ہے۔ ان کے دوسرے شوہر کا نام فیصل نقوی ہے۔ دونوں نے 2013ء میں شادی کی تھی۔ جگن کاظم کی پہلی شادی 2004ء میں احمد تاجک نامی شخص سے ہوئی تھی لیکن گھریلو جھگڑوں کے باعث یہ شادی ایک سال میں ہی ختم ہو گئی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Juggun Kazim (@juggunkazim) on