قومی مفاد میں اپوزیشن سے ڈائیلاگ کریں گے ، فردوس عاشق اعوان

 قومی مفاد میں اپوزیشن سے ڈائیلاگ کریں گے ، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی مفاد کی بات ہوگی تو اپوزیشن سے ڈائیلاگ ہوں گے، مولانا کا مسئلہ حلوے سے جڑا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیل قید لوگ فضل الرحمن کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں ،  کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا جا رہا ،  نواز شریف کا فیصلہ سپریم کورٹ اور احتساب عدالت نے کیا۔

 

ملکی قرضوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت کو قرضے ورثے میں ملے، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو مقروض کیا، وزیراعظم نے ملک کی معیشت کو سہارا دیا۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں، مخالفین نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے معیشت سے متعلق مشکل فیصلے کیے۔