ماریہ شراپووا انجری کے باعث لگسمبرگ اوپن سے آﺅٹ

01:58 PM, 12 Oct, 2019

ماسکو : روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا فٹنس مسائل کی وجہ سے لگسمبرگ اوپن سے باہر ہوگئیں.

سابق عالمی نمبر ایک یو ایس اوپن کے دوران کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئی تھیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اس لئے ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گی.

ان کی عدم دستیابی پر امریکی پلیئر کوکو گف کو میں ڈرا میں شامل کر لیا گیاہے۔

مزیدخبریں