مذاکرات صرف عمران خان کا استعفیٰ یا نئے انتخابات ہیں، احسن اقبال

01:47 PM, 12 Oct, 2019

نارووال: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ ن لیگ تقسیم ہو گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ گلگت سے گودار اور نارووال سے کراچی تک ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات پر احسن اقبال نے کہا کہ عمران مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور مذاکرات صرف عمران خان کا استعفیٰ یا نئے انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت پوری اپوزیشن کر چکی ہے اور تمام جماعتیں حکومت کو رخصت کرنے پر متفق ہیں۔رہنما ن لیگ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے حکومت خود اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کر دے۔

مزیدخبریں