دبئی : دبئی میں جاری جی ٹیکس ٹیکنالوجی نمائش میں اس وقت دنیا بھر میں آنے والی نئی ٹیکنالوجیزمتعارف کرائی جارہی ہیں۔
اسی نمائش میں دنیا کے پہلے تیرتے تھانے (سمارٹ پولیس سٹیشن) کی نمائش کی گئی۔خلیج ٹائمز کے مطابق دنیا کے پہلے سمارٹ پولیس سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید النہیان نے شرکت کی۔
تیرتا ہوا یہ سمارٹ پولیس سٹیشن (ایس پی ایس) 2020ءکی پہلی سہ ماہی میں کھل جائے گا۔دبئی پولیس سٹیشن کی تیاری کے لیے کلینڈنسٹ گروپ نے شراکت فراہم کی ہے۔
اس موقع پرگروپ کے عہدیدار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سمارٹ پولیس سٹیشن دبئی میں رہنے والوں کو بڑے پیمانے پر اپنی ای پولیس خدمات پیش کرے گا۔