جاپان کی تاریخ کا خطرناک طوفان ٹوکیو سے ٹکرا گیا، عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں

جاپان کی تاریخ کا خطرناک طوفان ٹوکیو سے ٹکرا گیا، عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں

ٹوکیو:جاپان کی تاریخ کا خطرناک طوفان ٹوکیو سے ٹکراگیا، تیز ہوا ﺅں سے عمارتوں کی چھتیں اڑگئیں، رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کرنا پڑے۔

جاپان میں طاقتور سمندری طوفان ہیگی بیز سے تباہی، ٹوکیو میں تیز ہوا ﺅں اور بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوگیا، تیز ہواﺅں سے املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کئی شہروں میں بجلی کی سپلائی منقطع، متعدد عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

حکام کے مطابق بارشوں اور تیز ہواں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا، طوفان کی وجہ سے رگبی ورلڈ کپ میچ، کنسرٹس اور دیگر ایونٹ بھی منسوخ کر دیئے گئے۔