کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوبھی کاروبار حصص میں بدترین مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 38ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو181ارب روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے کم ہو کر77کھرب روپے رہ گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کی زد میں آ گئی ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت غیر رسمی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسی پر وزیر اعظم کاعدم اطمینان اوران کی کارکردگی پر برہمی کے اظہار جیسی خبروں پر سرمایہ کارو ں نے نہ صرف محتاط رویہ اختیار کیا بلکہ منافع خوری کی خاطر فروخت کو بھی ترجیح دی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 38300،38200،38100،38000،37900، 37800،37700اور37600 پوائنٹس کی 8بالائی حد سے نیچے گر گیا ۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستانی سرمایہ کار روپے کی قدر میں کمی سے تذبذب کا شکار ہیں جبکہ معاشی معاملات پر حکومت کی واضح پالیسی تاحال سامنے نہ آنے سے سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا ہے ۔شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 880.37پوائنٹس کی کمی سے 37517.93پوائنٹس ہو گیا ۔کے ایس ای30انڈیکس 510.45پوائنٹس کی کمی سے 18256.91پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28218.02پوائنٹس سے کم ہو کر 27767.45پوائنٹس پر بند ہوا ۔
مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 363کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 60کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،288میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو 5ارب روپے مالیت کے 13کروڑ54لاکھ15ہزارسے زائد حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 5ارب روپے مالیت کے 13کروڑ46لاکھ 4ہزارسے زائد شیئرز کا کاروبار ہواتھا ۔کاروبار میں شدیدمندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ1کھرب81ارب13کروڑ61لاکھ51 ہزار760روپے کم ہو کر 77کھرب5ارب 13 کروڑ 31 لاکھ5 ہزار194روپے ہو گیا ۔
کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ روپے ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 88لاکھ60ہزا ر،اینگرو پولیمر 87لاکھ 1 ہزار ،پاک الیکٹرون 48لاکھ70ہزار اور عائشہ اسٹیل مل 46لاکھ62ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سب سے زیادہ اضافہ رفحان میظ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت108.00روپے کے اضافے کے ساتھ7299.00روپے ہوگئی جب کہ خیبر ٹوبیکو کے حصص 19.33روپے کے اضافے سے بڑ ھ کر405.97روپے ہو گئی۔
سب سے زیادہ کمی اسلینڈ ٹیکسٹائل اورباٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب86.94روپے اور65.22روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1651.94روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر1640.78روپے ہو گئی۔