محمد حفیظ پر زیادہ دباؤ نہ بڑھے اس لیے ان سے کم باؤلنگ کروائی ، سرفراز احمد

08:00 PM, 12 Oct, 2018

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ سے کم بولنگ کروانے کی وجہ بتادی۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو بطور اوپنر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جب کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ آف اسپنر سے جان بوجھ کر کم بولنگ کروائی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ذہن میں یہ بات تھی کہ حفیظ بولنگ ایکشن میں درستگی کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے، ان پر بلاوجہ دباؤ ڈالنے سے گریز کیا۔یاد رہے دبئی ٹیسٹ محمد حفیظ نے پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگز میں چھ اوورز کے دوران ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

دوسری جانب سرفراز احمد نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ ان کی بولنگ میں غلط حکمت عملی کے سبب دوسری اننگز میں آسڑیلیا کی ٹیم آؤٹ نہ ہو سکی۔ان کا کہنا تھا کہ درست کہ ہے بلال آصف دوسری اننگز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے لیکن یہی بلال تھے جنھوں نے پہلی اننگز میں آسڑیلیا کے 6 کھلاڑی آوٹ کیے تھے۔

مزیدخبریں