نئی دہلی: آئے دنوں سکینڈلز کا شکار ہونے والے سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن نے پاکستان کے سابق کپتان سلیم ملک پر رشوت کی پیشکش کاالزام عائد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ہوئے شین وارن نے کہا کہ یہ کتاب میری زندگی سے متعلق ہے، اس میں رشوت کی آفرز کا بھی ذکر ہے، سلیم ملک نے مجھے کہا تھاکہ اگر میں آف سٹمپ کی جانب وائیڈ باﺅلنگ کروں اور میچ ڈرا ہوجائے تو وہ مجھے 2 لاکھ ڈالر دیں گے۔
علاوہ ازیں شین وارن نے کتاب میں سری لنکا میں مارک وا کے ایک دوست کی جانب سے رشوت کی پیشکش کا بھی ذکر کیا۔