وزیر تعلیم سندھ نے بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرا دیا

02:49 PM, 12 Oct, 2018

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے ملک بھر کے اہل اقتدار کے لیے ایک اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنی صاحبزادی کا داخلہ سرکاری اسکول میں کرا دیا۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی 8 سالہ بیٹی کیف نے تیسری جماعت میں داخلہ لیا ہے۔ کیف حیدر آباد کے سرکاری اسکول سے تعلیم حاصل کریں گی۔

کیف کا کہنا ہے کہ میرے والدین نے سرکاری اسکول سے پڑھا ہے۔ میں بھی سرکاری اسکول سے ہی پڑھنا چاہتی ہوں۔ننھی کیف نے اپنے اسکول کا ماحول دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں