کرپشن کیس،سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرمجاہد کامران کا10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

01:59 PM, 12 Oct, 2018

لاہور:احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان نیب کے حوالے کر دیے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کی۔اس موقع پر سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کو عدالت میں پیش کیا گیا اور نیب پراسیکیوٹرنے مجاہد کامران اور دیگر ملزمان کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔جس پر عدالت نے سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کو نیب کے حوالے کر دیا ۔

مزیدخبریں