شاہ محمود قریشی کی خوشیاں ادھوری رہ گئیں ، عدالت نے بڑا حکم سنا دیا

12:58 PM, 12 Oct, 2018

لاہور :لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے عام انتخابات میں شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے نوجوان سلمان نعیم کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے پی پی 217 پرآزاد حیثیت میں منتخب ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ایم پی اے سلمان نعیم کی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے معطل کردیا ہے۔

سلمان نعیم کو الیکشن کمیشن نے کم عمری پر نا اہل قرار دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سلمان نعیم نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں درخواست دائر کی تھی ۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے الیکشن کمیشن اور تمام فریقین سے 6 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

مزیدخبریں