پاکستان سپرلیگ 4 کی ڈرافٹنگ کی میزبانی اسلام آبادکے سپرد

12:15 PM, 12 Oct, 2018

لاہور:پاکستان سپرلیگ4 کی پلیئرزڈرافٹنگ کی میزبانی اسلام آبادکے سپرد کر دی گئی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق پاکستان سپرلیگ4 کی پلیئرزڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ کا عمل پرانے طریقہ کار کے تحت ہوگا اورہر فرنچائز کو پرانی ٹیم سے 10 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 4 کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا آغاز 14 فروری سے دبئی میں ہوگا، 17 مارچ کو فائنل کراچی میں کھیلا جائے گاجبکہ مجموعی طور پر 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔

مزیدخبریں