وزیراعظم سے جاپانی وفد کی ملاقات،پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

11:03 AM, 12 Oct, 2018

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم عمرا خان سے جاپان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے ملاقات کی ہے جس میں جاپانی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔


میڈ یا رپورٹس کے مطابق جاپان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر وفد کے سربراہ نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، پاکستان جاپان کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہوگا۔

وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ جاپانی وفد کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جلد اہم معاہدوں کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں