موسم کی صورتحال کیسی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے حیران کن پیش گوئی کر دی

10:38 AM, 12 Oct, 2018

اسلام آباد:جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش گلگلت بلتستان کے علاقے استورمیں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اسکردو میں 10، آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں چھ اور خیبرپختونخوا میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔وفاقی دارالحکومت میں آج موسم خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حررارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مزید گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے، آج کراچی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور چھور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں