سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

10:00 AM, 12 Oct, 2018

لاہور : نیب کی جانب سے گرفتار کئے گئے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ڈاکٹر مجاہد کامران کو احتساب عدالت میں پیش کرکے عدالت سے ان کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی،ڈاکٹر مجاہد پر الزام ہے کہ انہوں نے قواعد ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں کرتے ہوئے من پسند طلبہ کو سکالر شپ سے نوازا جبکہ ان کے ساتھیوں نے من پسند افراد کوملازمتیں دلوائیں ، ان کے ایک ساتھی پر جو پنجاب یونیورسٹی میں اہم عہدے پر فائز تھا اپنے رشتہ داروں کو ملازمت دلوانے کا الزام ہے ۔

مزیدخبریں