واشنگٹن: ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ شوہر پر لگنے والے جنسی ہراسگی کے الزامات کیخلاف بول پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسگی سے متعلق سب سے زیادہ مجھے تنگ کیا گیا یہاں تک کہ دنیا میں سب سے زیادہ جملے مجھ پر کسے گئے ہیں۔
میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ لوگوں کو انٹرنیٹ پر تنگ کرنے کے خلاف مہم اپنی وجہ سے شروع کی۔ انہوں نے جنسی ہراسگی کا شکار خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین جنسی ہراسگی کیخلاف ٹھوس شواہد دیا کریں تا کہ بروقت تحقیقات ہوں اور انہیں انصاف بھی ملے۔
امریکی خاتون اول نے مزید کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے کچھ افراد پر اعتبار نہیں کرتی جب کہ یہ عدم اعتماد والے لوگ اب وائٹ ہاؤس کا حصہ نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی ہراسگی سے متعلق کئی الزامات اور ہتک عزت کے مقدمات کا سامنا ہے جب امریکی عدالت نے انہیں جنسی ہراسگی کے کیس میں طلب بھی کر رکھا ہے۔