آسٹریلین کرکٹر جان ہیسٹنگز خطرناک بیماری کا شکار

09:20 AM, 12 Oct, 2018

میلبرن: آسٹریلین کرکٹر جان ہیسٹنگز خطرناک بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے 32 سالہ کھلاڑی کرکٹ سے وقتی طور پر الگ ہو گئے ہیں۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان ہیسٹنگز نے اپنی بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی بولنگ کرتا ہوں میرے پھیپھڑوں سے خون بہنے لگتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے میڈیکل ٹیسٹ کرائے تاہم اس بیماری کی تشخیص نہیں ہو سکی اور یہ پراسرار بن گئی ہے۔ یہ مرض میرے لیے جان لیوا ہوتا جا رہا ہے۔جان ہیسٹنگز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب مکمل علاج کے بعد ہی کرکٹ کھیل سکوں گا۔

جان ہیسٹنگز نے ایک ٹیسٹ، 29 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوینٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی کھیل چکے ہیں ۔

مزیدخبریں