بوبی دیول فلم ”ریس 3 “ کی کاسٹ میں شامل ہو گئے

09:47 PM, 12 Oct, 2017

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار بوبی دیول بھی فلم ”ریس 3“ کا حصہ بن گئے۔ وہ فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریس 3 کے مرکزی کرادر میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈز پہلے ہی کاسٹ ہوچکی ہیں جب کہ تیسرے بڑے کرادر کے حوالے سے کئی اداکاروں کے نام لئے جارہے تھے۔تیسرے مرکزی کردار کے لیے سدھارتھ ملہوترا اور عمران ہاشمی کے نام پر غور کیا گیا مگر اب فلم ساز 'رمیش ترانی' نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے بوبی دیول کو ریس 3 کی فیملی میں شامل کر لیا ہے۔

ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے ریس 3 کی فیملی میں بوبی دیول، سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز کو خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ میں واضح کیا کہ فلم 2018 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔یاد رہے کہ ریس 3 سلمان خان کی بوبی دیول کے ساتھ دوسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل 2008 میں دونوں اداکار فلم 'ہیروز' میں ایک ساتھ نظر ا?ئے تھے۔

مزیدخبریں