غیر ملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات کیلئے مثبت لمحہ ہے،ٹرمپ

08:24 PM, 12 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دہشتگردوں کے قبضے سے 5 غیر ملکیوں کو چھڑانے پر پاک فوج اور حکومتِ پاکستان کی تعریف کی ہے اور کہا کہ غیر ملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات کیلئے مثبت لمحہ ہے۔

وائٹ ہا ؤس پریس سکریٹری کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جمعرات کے روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہا کہ غیر ملکیوں کی بازیابی پر پاکستانی حکومت کی معاونت اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے امریکی خواہشات کی قدر کرتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس طرح کی معاونت اور ٹیم ورک کے ساتھ مزید مغویوں کی بازیابی اور مستقبل میں انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ آپریشنز کیلئے مددگار ثابت ہو گی۔

خیال رہے کہ پاک فوج نے کرم ایجنسی کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران 5 غیر ملکی مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے جن میں ایک کینیڈین شہری، اس کی امریکی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ ان افراد کو 2012 میں افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اغوا ہونے والے یہ افراد جوشوا بوئل اور ان کی بیوی کیٹلن کولمین تھیں۔

مزیدخبریں