سیف علی خان کا بیٹے کو برطانیہ کے بورڈنگ سکول بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

08:02 PM, 12 Oct, 2017

ممبئی: بالی و وڈ کی سپر سٹار جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور نے بیٹے تیمور کو پرورش کیلئے برطانیہ کے بورڈنگ سکول برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اہلیہ کرینہ کے ساتھ مشاورت کے بعد سوچ لیا ہے کہ تیمور کو شوبز کی چمک سے دور رکھیں گے تاکہ تیمور کی معصومیت برقرار رہے۔سیف کا کہنا تھا کہ تیمور کی پرورش بھی ویسے ہی ہوگی جیسے ان کے دوسرے بچے سارہ اور ابراھیم کی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ کرینہ کی نئی آنے والی فلم 'ویر دی ویڈنگ' میں تیمور کا مختصر کردار ہونے کی افواہیں سامنے ا?ئی تھیں جس کی تردید کرینہ کر چکی ہیں۔

مزیدخبریں