مظفرآباد: سٹی تھانہ پولیس نے جعلی پیر کا روپ دھار کر گھریلو خواتین کو لوٹنے والے جعلی پیر سید جنید رضا قادری اور ساتھی عامر کیانی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی کاروائی کو کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ پولیس کے ایس ایچ او راشد حبیب مسعودی نے ہمر اہ نفری دارالحکومت میں گھروں میں تعویز عملیا ت کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیانے والے محلہ شاہ سلطان کے رہائشی جعلی پیر سید جنید رضاقادری اور اس کے ہمراہ سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے عامر کیانی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔سید جنید رضاقادری کے خلاف مقامی افراد نے درخواست دی تھی کی جعلی پیر گھروں میں مردوں کی عدم موجودگی میں گھریلو خواتین سے پیسے بٹورنے کے علاوہ شرمناک حرکات بھی کرتا ہے جس پر سٹی تھانہ پولیس نے کارروائی کر کے تحت ضابطہ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
یادرہے سٹی تھانہ پو لیس نے دارالحکومت میں جعلی پیروں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔