راولپنڈی: پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں 5 غیر ملکی مغوی بازیاب کروا لیے گئے۔یرغمالیوں میں ایک کینیڈین شہری اس کی امریکی اہلیہ اور 3 بچے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ایجنسیاں کئی سال سے یرغمالیوں کی تلاش میں تھیں، غیرملکی یرغمالیوں کودہشت گردوں کےقبضےسےبازیاب کرایاگیا،بازیاب کرائے گئے یرغمالی مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکیوں کو 2012 میں افغانستان سے اغوا کیا گیا تھا، مغویوں کو 11 اکتوبر کو افغانستان سے منتقل کیا جا رہا تھا، مغویوں کی بازیابی کیلئے خفیہ آپریشن کیا گیا، خیبر ایجنسی بارڈر کے ذریعے یرغمالیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی اطلاع ملی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کی گئی، کامیاب کارروائی امریکی، پاک فوج کی بروقت شیئرنگ کا نتیجہ ہے، پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کیخلاف بھرپور کارروائی کرتی رہے گی۔