خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کے لیے 40ریال فی گھنٹہ فیس ادا کرنا پڑے گی 

02:59 PM, 12 Oct, 2017

ریاض: سعودی عرب میں شاہی فرمان کے جاری ہونے کے بعد سے خواتین بھی ڈرائیونگ کرنے کی اجازت رکھتی ہیں ۔ لیکن اس فرمان کا نفاذ اگلے سال جون 2018 میں ہو گا تب سعودی خواتین قانونی طور پر گاڑی چلا سکیں گیں۔

لیکن پھر بھی ریاست میں جگہ جگہ خواتین کو گاڑی چلانا سیکھانے کی تشہیر کی جا رہی ہے ۔اور انہیں ڈرائیونگ سیکھانے والوں میں سے ایک نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خواتین کو ڈرائیونگ 40 سعودی ریال فی گھنٹہ کے عوض سکھائے گا۔
اس کا کہنا ہے کہ ریاست میں پہلے ہے دو حادثے پیش آ چکے ہیں اس لیے وہ خواتین کو گاڑی چلانی سیکھانے سے پہلے اانکا ایک ٹیسٹ لے گا کہ آیا ان کو ڈرائیونگ سے متعلق کوئی معلومات ہیں بھی یا نہیں ۔ اسی لیے وہ اتنی زیادہ فیس بھی لے رہا ہے۔

مزیدخبریں